یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے شہریوں اور بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا پُرجوش اظہار کیا۔
مختلف تقریبات، پیغامات اور سرگرمیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے عزم اور جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
جاری کیے گئے پیغامات میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام اکیلے نہیں، آزاد کشمیر کے لوگ ان کے دکھ درد اور قربانیوں کو اپنا سمجھتے ہیں۔ پیغامات میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔
کشمیری شہریوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں دی جانے والی قربانیاں آزادی کے عزم کو مزید مضبوط کر رہی ہیں۔ پاکستان سے کشمیری عوام کی محبت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ رشتہ مضبوط ہے اور کبھی کمزور نہیں ہو سکتا۔
مزید کہا گیا کہ سبز ہلالی پرچم سے وابستہ امید آج بھی کشمیری عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ کشمیری دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزادی کی صبح دیکھے گا۔