روسی صدر ولادی میر پوتن نے اسلام آباد میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ روسی ایوان صدر کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ مذہبی اجتماع کے دوران معصوم افراد کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی سفاک اور غیر انسانی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
صدر پوتن نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے اور اس شعبے میں قریبی اشتراکِ عمل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔