ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمن چانسلر کا مطالبہ: ایرانی قیادت سے کوئی مذاکرات نہیں، جوہری پروگرام کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایرانی قیادت سے مذاکرات اور جوہری پروگرام ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق فریڈرک مرز نے کہا کہ ایرانی حملے ماضی میں شدید نقصان اور عالمی مذمت کا سبب بنے، خطے میں استحکام کیلئے قطر اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون ضروری ہے، عالمی اور علاقائی تنازعات، بشمول یوکرین کی جنگ سے سب متاثر ہیں، قطر اور سعودی عرب جیسے شراکت داروں کے ساتھ عسکری تعاون بڑھایا جائے گا۔

جرمن چانسلر کی امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات ہوئی، مضبوط تعلقات کا عندیہ دیا، فریڈرک مرز کی قطر میں کاروباری اور سیاسی وفود سے ملاقاتیں جاری رہیں، جرمن چانسلر کا دوحہ میں کاروباری راؤنڈ ٹیبل میں اقتصادی اور سیاسی تعاون پر زور دیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں