ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھر میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار


راولپنڈی:

پولیس نے گھر میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی  کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرتکب شخص کو گرفتار کرلیا۔ مدعیہ  مقدمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زیر حراست شخص کے گھر کام کاج کرتی تھی جس نے میرے ساتھ   زیادتی کی۔

واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ 4 روز قبل درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کو پیرودھائی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جب کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس بھی کروایا گیا ہے۔

ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں