ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھےپارٹی سےعمران خان بھی نہیں نکال سکتے،جنید اکبر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی جنید اکبر کا آڈیو لیک ہونے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی جس میں انہوں نے ایوان میں بولنے نہ دینے پر پارٹی گروپ میں شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

 انہوں نے پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی اور چیف وہیپ سمیت پارلیمانی لیڈر کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے میں آپ کا حصہ نہیں ہوں، اب میری برداشت ختم ہو گئی آپ مجھے الگ کریں میں پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہوں۔

مبینہ آڈیو میں جنید اکبر نے کہا کہ یہ درباری ہیں مجھے بولنے نہیں دیتے، میں صرف آخری رمضان میں بولا تھا یا پھر بجٹ کے دوران موقع ملا۔

 ہر بار صرف چند لوگوں نے ہی بات کرنا ہوتی ہے، چیف وہیپ کون ہوتا ہے کہ فیصلہ کرے کون بولے گا۔

 ہماری شرافت کو غلط سمجھ رہے ہو، روزانہ وہ بولیں ہم صرف ڈیسک بجائیں، کسی میں ہمت نہیں کہ پوچھے محسن نقوی ایوان میں کیوں نہیں آتے؟۔

انہوں نے مبینہ آڈیو میں اعلان کیا کہ میں آج سے پارلیمانی کمیٹی اور آپ کا حصہ نہیں ہوں۔

 ا سپیکر سے کہوں گا مجھے آزاد پوزیشن دیں کیونکہ میری اپنی پارٹی کے لوگ بولنے نہیں دیتے، چند لوگ ہر بار ایک ٹاپک پر بات کرتے ہیں۔

میں چوں کہ سخت بولتا ہوں اس لیے کسی درباری نے کہا ہوگا کہ اس کا نام نہیں دینا۔

اب اس معاملے پر جنید اکبر کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے نہیں کہا کہ استعفا دے رہا ہوں۔

 میں نے تو یہ کہا کہ اگر مجھے قومی اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو اسپیکر سے کہوں گا کہ میری سیٹ الگ کر دیں۔

 میرا موقف ہے ا سپیکر مجھے الگ سے پوزیشن دیں کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا، نہ مجھے پارٹی سے کوئی نکال سکتا ہے، مجھے پارٹی سے عمران خان بھی نہیں نکال سکتے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں