ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث مسافر کویت میں پکڑے گئے

کویت نے بھارت سے منشیات اسمگلنگ کرنے والے مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرمینلز5 اور 1  کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی تین الگ الگ کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

مسافر دہلی بھارت سے مختلف پروازوں کے ذریعے پہنچے تھے۔

کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے جس کی نمائندگی ایئرپورٹ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے کی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

پہلی کارروائی میں ٹرمینل 5 پر کسٹم افسران نے ایک آنے والے مسافر کو پکڑا جس کے قبضے سے چرس کے 40 ٹکڑے برآمد ہوئے جن کا وزن 205 گرام تھا۔

ٹرمینل 1 پر دوسرے آنے والے مسافر سے 37 چرس کے ٹکڑے برآمد کیے گئے جس کا وزن 188 گرام تھا۔

ایک تیسرے واقعے میں ٹرمینل 1 پر بھی کسٹم حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کیا جس کے پاس 26 گرام وزنی چرس کے پانچ ٹکڑوں کے علاوہ چار ٹراماڈول گولیاں بھی شامل تھیں جو بغیر کسی درست طبی نسخے کے ساتھ لائی گئی تھیں۔

ضبطی کی رپورٹ تیار کی گئی اور ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ مشتبہ شخص کو مزید قانونی کارروائی کے لیے جنرل ڈیپارٹمنٹ فار ڈرگ کنٹرول اینڈ الکحل سپریشن کے حوالے کر دیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں