ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عمران خان کویو اے ای بھجوایا جارہاہے،درانی کا بڑاانکشاف

لاہور: سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری بانی پی ٹی آئی عمران خان کو متحدہ عرب امارات بھجوانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ’کچھ دو کچھ لو‘ کے اصول کے تحت معاملات چل رہے ہیں جس میں نوازشریف فعال کردار ادا کررہے ہیں۔

ان کی طرف سے رانا ثناءاللہ بھی اس ضمن میں مثبت سیاسی کردار ادا کررہے ہیں۔

 بلاول نے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب میں زرداری صاحب کہا تھا کہ وہ مفاہمت کے لیے کردار ادا کریں تو زرداری صاحب خاموشی سے یہ کردار ادا کررہے ہیں۔

دوسری طرف نوازشریف اپوزیشن کو اپنے ساتھ انگیج کرکے مفاہمت کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے سیاسی مفاہمت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا شروع کیا ہے تو اس کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔

سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہاکہ علاج کے معاملے میں حکومتی رویہ مناسب نہیں رہا۔

 زرداری صاحب نے اپنی آدھی قیداسپتالوں میں گزاری،نوازشریف صاحب اس صورتحال سے گزرے ہیں۔

 عمران خان کی آنکھ اور صحت سے متعلق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

 عدالتی عمل سے موجودہ صورتحال میں تبدیلی کی گنجائش پیدا ہوئی ہے، صحت اور علاج کے معاملے میں گنجائش رکھنا سب کے مفاد میں ہے۔

 سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ جیل کاٹ سکتے ہیں اور جیل میں رہ کر سیاست کو اپنی انگلیوں پر نچا سکتے ہیں۔

 کسی کی لیڈری اور سیاست صرف عوام ہی ختم کرسکتے ہیں۔ عمران خان کی سیاست اور مقبولیت ختم کرنے میں حکمران جماعتیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں