ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: شنگھائی میں سڑک اچانک دھنس گئی، گہرا گڑھا پڑ گیا

چین کے شہر شنگھائی میں سڑک اچانک دھنسنے سے گڑھا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی کے منہانگ ضلع میں میٹرو کی تعمیراتی لائن لیک ہونے کی وجہ سے سڑک اچانک دھنسی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک نے دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد موجود چیزوں کو بھی نگل لیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں سڑک کو اچانک دھنس کر گڑھے میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

میونسپل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبہ صاف کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں