ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار کو مسلح گروپ نے اغوا کرلیا 

بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار قدیر کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقہ ڈوگر عمر زائی میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار قدیر کے گھر کو اگ لگا کر اسے اغواء کر لیا گیا۔

پولیس کانسٹیبل سی ٹی ڈی قدیر ولد نور زادہ سکنہ ڈوگر عمر زائی سی پیک پولیس چوکی پر تعینات تھا۔

پولیس کانسٹیبل قدید کی اغوا کی ذمہ داری مسلح تنظیم گیدڑ گروپ ڈومیل نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مغوی پولیس کانسٹیبل قدیر کو مسلح افراد نے ڈومیل میں واقع اکبر علی خان کلے جنگل میں لے گئے مسلح افراد نے سوشل میڈیا پر مغوی پولیس اہلکار قدیر کی اغوا کی خبر بھی پوسٹ کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں