ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیڑھ سال میں ہی عورتوں کی طرح رو رہےہو،مردوں کی طرح جیل کاٹو، صدر زرداری

رحیم یارخان : صدر مملکت  آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ گولیوں کی آواز سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی کسی دباؤ کے آگے جھکیں گے۔ رحیم یار خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈراؤ۔‘‘

صدر مملکت نے کہا کہ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم بنایا اور سرائیکی عوام کی عزت کرتے ہیں، کیونکہ ان کی مادری زبان بھی سرائیکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو جیسی سوچ اور قیادت آج نظر نہیں آتی، انہوں نے بھٹو سے اور ہم نے بے نظیر بھٹو سے سیاست سیکھی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو بعض دوست ممالک نے پاکستان واپسی سے منع کیا تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گی۔ صدر مملکت کے مطابق بے نظیر بھٹو کے نصیب میں شہادت تھی اور انہیں بھی گمان نہ تھا کہ ایسا سانحہ پیش آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ گاڑی میں بیٹھیں تو انہوں نے منع کیا کہ جانے کی ضرورت نہیں، لیکن وہ نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھیں۔

صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ڈیڑھ سال ہی ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہن کو رات کے وقت گرفتار کیا گیا، اس وقت کسی کو خیال نہیں آیا، جبکہ بے نظیر بھٹو کو 5 سال سکھر جیل میں قید رکھا گیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی، اور وہ گولیوں کی آواز سے کبھی نہیں ڈرے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں