ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران

کرسچیئن اسٹاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی۔

آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان پر عبور کو سراہا اور کہا کہ ان کی روانی نے انہیں حیران کر دیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ لوٹن ائیرپورٹ پر پہنچے جہاں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار اور خرم بٹ بھی شامل تھے۔

وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں