ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس نے اسرائیل کا 60 روز میں غیر مسلح ہونے کا الٹی میٹم مسترد کر دیا

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے 60 روز میں غیر مسلح ہونے کے الٹی میٹم کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

تنظیم کے سینئر رہنما نے واضح کیا کہ ایسے کسی مطالبے کو قبول نہیں کیا جا سکتا اور یہ بیانات جاری مذاکرات کے برعکس ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تنظیم نے اسرائیلی دھمکیوں کو دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ الٹی میٹم اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے قریبی معاون کی جانب سے دیا گیا تھا، جس میں حماس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ 60 روز کے اندر اپنے ہتھیار ڈال دے۔ حماس نے اس مطالبے کو غیر حقیقت پسندانہ اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں