ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ لازمی قرار

کراچی: حکومت سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا سے قبل پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 50ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت سے متعلق متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صوبے بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ اسکولز کے قیام کی منظوری دی گئی، جبکہ واضح کیا گیا کہ پری لائسنس تربیت کے بغیر کسی بھی امیدوار کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں آئندہ پانچ برسوں میں ایک لاکھ ڈرائیورز کو تربیت دے کر لائسنس جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں ماحولیاتی سیاحت کے فروغ اور جنگلات کے تحفظ سے متعلق منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرکے بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع مہیا کیے جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے ماربل سٹی کراچی منصوبے پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں