ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ مقابلے کے دوران 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں