ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کی منشیات کے اسمگلرز کیخلاف خلاف نئی ٹاسک فورس تشکیل

کینبرا: آسٹریلین حکام نے ایک نئی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو منشیات کے اسمگلرز کے خلاف منظم کارروائی کرے گی۔
عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلین فیڈرل پولیس اور ریاست کوئنز لینڈ کی انتظامیہ جو نئی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے اس کا مقصد بحرالکاہل کے ممالک سے شمالی آسٹریلیا میں منشیات کے اسمگلرزکے خلاف منظم کارروائی کرنا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نارتھ کوئنز لینڈ جوائنٹ آرگنائزڈ کرائم ٹاسک فورس (جے او سی ٹی ایف) بحرالکاہل میں ذخیرہ کی گئی میتھامفیٹامین اور کوکین جیسی منشیات حاصل کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرے گی۔
اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ ٹاسک فورس ٹوریس اسٹریٹ کے راستے اسمگلنگ میں ملوث منظم جرائم پیشہ افراد کو نشانہ بنائے گی۔ یہ آبی گزرگاہ شمالی کوئنز لینڈ اور نیوگنی کو الگ کرتی ہے اور اس اقدام کا مقصد کمزور کمیونٹیز اور آسٹریلیا کی خود مختاری کا تحفظ کرنا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ آسٹریلین فیڈرل پولیس کی کمشنر کریسی بیریٹ کا کہنا ہے کہ کئی سال سے بحرالکاہل میں غیر قانونی اشیا کی بڑی مقدار ذخیرہ کی گئی ہے۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں