ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا، پاکستان میں نظارہ کیا جاسکے گا؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والا سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن ایک بج کر چوالیس منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دو بج کر پچاس منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا، جبکہ چار بج کر پانچ منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو جائے گا۔ گرہن اپنے عروج پر چار بج کر چونتیس منٹ پر ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ پانچ بج کر تین منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا اور سات بج کر تئیس منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں