ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی مسلح افواج سرحدوں پر ملک کے ہر انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے دوران پاک فوج کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغان طالبان کے بلااشتعال حملے کے جواب میں بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے اپنی دفاعی صلاحیت ایک بار پھر ثابت کر دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو نقصان پہنچانا بند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل حکومت کی غلط حکمت عملی اور اشتعال انگیزی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا، جس کا مقصد ملکی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مشرقی اور مغربی سرحدوں پر ملک کے ہر انچ کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اگر ملک کی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو دشمن کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں