ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں، اوگرا

اوگرا کی جانب سے  پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال واضح کی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں۔ اوگرا ذرائع کے مطابق  پاکستان میں 28 دن سے زائدکے پیٹرول و ڈیزل ذخائر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پاکستان زیادہ تر پیٹرولیم مصنوعات مشرق وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے۔ پاکستان قطر سے ماہانہ 8 ایل این جی کارگوز بھی درآمد کر رہا ہے۔اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 21 دن کے ذخائر رکھنے کی پابند ہیں۔

اوگرا حکام سے سوال کیا گیا کہ کیا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے تیل کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے؟ اس پر اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔خیال رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل نے حملہ کردیا ہے جس کے بعد ایران کی جانب سے بھی جوابی حملے کیے گئے ہیں۔خطے میں جنگ کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں