ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سینیٹر نے ایران پر حملہ غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دے دیا

امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی نے ٹرمپ کے ایران پر حملے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی نے کہا کہ حملہ کانگریس کی منظوری کے بغیر کیا گیا، امریکی شہریوں کیلئے خطرناک ہے۔

ایڈورڈ مارکی کا کہنا تھا کہ کارروائی علاقائی جنگ میں شدت پیدا کرے گی، خطے میں موجود امریکی فوجیوں و شہریوں کیلئے سنگین خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری خطرے کو مسلسل بڑھا چڑھا کر پیش کیا، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اعتراف کیا کہ ایران یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا۔

ایڈورڈ مارکی نے کہا کہ حملے سے پہلے اور اب بھی سفارتی حل کا موقع موجود ہے، اگر ٹرمپ نے جنگ نہ روکی تو کانگریس کو مداخلت کرنی چاہئے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں