ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بولیویا‘ طیارہ حادثے کی ہلاکتوں میں مزید اضافہ

لاپاز: گزشتہ دنوں بولیویا کے دارالحکومت لاپازکے پاس فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو کر بری طرح تباہ ہوگیا تھا، جس میںکوئی 15افراد ہلاک اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں اور اب زخمیوںمیں سے بھی مزید ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق کارگو فوجی طیارہ ایک لاک ہیڈ سی 130 ہرکولیس تھا جو بولیویا کی فوج کے زیر استعمال تھا اور بینک کے نوٹ لے جا رہا تھا کہ طیارہ اڑان کے فوراً بعد ہی اپنے روٹ سے ہٹ گیا اور سڑک پر جا گرا، جس میں مزید 10افراد کے ہلاکتیں بتائی جا رہی ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق طیارے کی تباہی کی وجوہات موسم کی خرابی بتائی جا رہی ہے، جس کی تحقیقات ابھی بدستور جاری ہے۔ حادثے کے زخمیوں میں سے اب بھی متعدد زیر علاج ہیں جو تشویشناک حالت میں ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں داخل ہیں۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں