ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہارافسوس

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس افسوسناک خبر پر دل گرفتہ ہیں اور پاکستان کی حکومت اور عوام اس مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان ایرانی عوام کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتا ہے۔

وزیراعظم نے اس واقعے کو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تسلیم شدہ اصول ہے کہ کسی بھی ملک کے سربراہِ مملکت یا سربراہِ حکومت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں