سڈنی: گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں طوفانی بارش نے تباہی مچاتے ہوئے خطرناک سیلابی صورتحال اختیار کرلی تھی۔
عالمی میڈیا کے مطابق حکام نے شہریوں کو ساحل سمندر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ مخدوش سمندری حالات کی وجہ سے شارک مچھلیاں ساحل کے قریب آجاتی ہیں، جو جان لیوا ثابت ہوتی ہیں ۔ اسی تناظر کے پیش نظر حکام نے عوام الناس کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
نیوز ایجنسیز کے مطابق صرف 3 گھنٹوں میں 150 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، شدید بارش کے باعث شہر کی بے شمار سڑکیں زیر آب آ گئیں جس سے ٹریفک تاحال شدید متاثر ہے۔