ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب دفن ہوگا، آرمی چیف کا سخت پیغام

تہران: ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے دشمن کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو غلام بنانے کا خواب دیکھنے والے اپنے عزائم کے ساتھ قبروں میں جائیں گے۔

تہران میں جاری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے بیٹے دفاع وطن کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور کسی دباؤ میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جنرل حاتمی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج پہلے سے طے شدہ اور مشق شدہ حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہر جارحیت کا جواب طاقت سے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون یونٹس، فضائی دفاعی نظام اور بحریہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ ملکی سرحدوں اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے بحرین میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ایشیائی شہری ہلاک ہوا۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں منامہ میں قائم امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر کے قریب آگ لگنے کی اطلاعات دی گئی ہیں، جس کے بعد سیاہ دھوئیں کے بادل دور تک دکھائی دیے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ میزائل حملے میں ایک غیر ملکی شہری جان کی بازی ہار گیا، تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سفارتی اور عسکری سطح پر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بیانات اور دعوے مشرق وسطیٰ میں تناؤ کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں