ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نے ایران کے خلاف ٹرمپ کو اکسانے کی تردید کردی

واشنگٹن: واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کے ترجمان فہد ناظر نے ” واشنگٹن پوسٹ “کی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر اکسایا ۔

ناظر نے” ایکس“ پر کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کے ذریعے معاہدہ کرنے کی حمایت کی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کے دوران ان پر کوئی دوسری پالیسی اپنانے کے لیے دباﺅنہیں ڈالا گیا۔

 واشنگٹن پوسٹ کی خبر میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے کئی ہفتوں تک ایران پر حملے کے لیے لابی کی تھی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں