ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کا سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت

مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں نواز  نے اس واقعے کو ایران کی تاریخ کا نہایت اہم اور افسوسناک لمحہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے سانحات گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں