ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، سر سید یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والی کلاسز ملتوی


کراچی:

شہر کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے آج طلبہ کے لیے جامعہ بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یونیورسٹی اعلامیے کے مطابق آج ہونے والی تمام کلاسز ملتوی کر دی گئی ہیں۔ تاہم فیکلٹی ممبران اور انتظامی اسٹاف کو معمول کے مطابق حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانی نتائج کی تیاری اور رجسٹریشن سے متعلق انتظامی امور شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے تاکہ تعلیمی و دفتری معاملات متاثر نہ ہوں۔

اس حوالے سے رجسٹرار سید سرفراز علی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں