ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران پر حملے کے لیے طویل تیاری کی تھی: امریکی جنرل ڈین کین

امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران پر حملے کیلئے مہینوں اور سالوں تیاری کی تھی۔

عالمی خبر ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جنرل ڈین کین نے کہا کہ خطے میں مزید امریکی افواج کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے، یہ آپریشن امریکا کی جنگی تیاری اور فوجی طاقت کا بھرپور اظہار ہے۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ایران پر حملے میں 100 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا، اسپیس اینڈ سائبر آپریشنز میں کمیونیکیشن نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔

جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکی افواج نے سیکڑوں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کر دیا، کویت میں طیاروں کی تباہی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا تھا کہ طیارے دشمن کی فائرنگ سے تباہ نہیں ہوئے، ہم کاؤنٹر ڈرون فائٹ میں ثابت قدم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس دور مار کرنے والے میزائلوں کی صلاحیت ہے، ایران کے آپریشن کا کوئی وقت نہیں دے سکتے۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ جنگ میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مزید وقت لگے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں