ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلیوں کو بستیاں خالی کرنے کی وارننگ، حزب اللہ کا جوابی کارروائی کا اعلان

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکل جانے کی تنبیہ کر دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری کیے گئے ایک اہم بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی سرحدی لائن (بلیو لائن) سے 5 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر موجود تمام بستیاں فوری طور پر خالی کر دی جائیں۔

تنظیم نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی شہری انفراسٹرکچر کی تباہی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس جارحیت کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب، اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اس وارننگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ ہمارے شہریوں کو ڈرانے کی کوشش نہ کرے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ نے اس جنگ کا انتخاب خود کیا ہے اور اب انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ سرحد کے دونوں اطراف کشیدگی میں اضافے کے بعد بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں