ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سےآج مشرق وسطیٰ کے لئے 122 پروازیں منسوخ کردی گئیں

کراچی : پاکستان کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج یو اے ای بحرین کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطی کی 122 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی قطر، شارجہ، کویت بحرین کی 38 پروازیں،اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، دوحہ، بحرین، کویت، شارجہ سمیت دیگر ایئرپورٹس کی 30 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر دبئی ابو ظہبی قطر کویت بحرین کی 20 پروازیں، پشاور ایئرپورٹ سے دبئی شارجہ قطر ابوظہبی کی 10 فلائٹس ، ملتان ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ، کویت کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ادھر سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی سیالکوٹ کی 10 پروازیں، فیصل آباد ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، جدہ کی 4 مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔اِسی طرح منسوخ پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد ایئر، عربیہ، پی آئی اے، ایئر بلو، فلائی دبئی، قطر ایئر، فلائی جناح سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز شامل ہیں، پاکستان سے 8 دن کے دوران مشرق وسطیٰ ملکوں کی منسوخ پروازوں کی تعداد 900سے زائد ہوگئی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں