ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ، کمشنرکو خط لکھ دیا

کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں اضافے کے لیے کمشنر کراچی کو درخواست ارسال کر دی ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں دودھ کی فی لیٹر قیمت بڑھا کر 320 روپے مقرر کی جائے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ موجودہ قیمت پر دودھ فروخت کرنے سے انہیں فی لیٹر تقریباً 70 روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے جو اب ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ تقریباً 220 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں