ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران، غزہ اور افغانستان کی صورتحال پر انتہائی دکھی ہوں: ملالہ کا پیغام

سماجی کارکن  اور  نوبل انعام  یافتہ  ملالہ یوسف زئی نےکہا ہےکہ  وہ  ایران، غزہ  اور  افغانستان کی صورتحال پر انتہائی دل گرفتہ ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع  پر اقوام  متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بہت سے بچے  جنگ اور تشدد کی وجہ سے شدید مصائب کا شکار ہیں،  زخمی ہو رہے ہیں اور غیر جوابدہ رہنماؤں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں۔

ملالہ نے کہا کہ آپ اس ہفتے انصاف تک رسائی کے بارے میں بہت کچھ سنیں گے، لیکن حقیقی انصاف ایسا نہیں ہوتا جو ایک جگہ بچوں کی انسانیت کا دفاع کرے اور دوسری جگہ اسے نظر انداز کر دے۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ انصاف کو منتخب انداز میں نافذ نہیں کیا جاتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں