ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز،لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

کراچی: ماہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام کے بعد تیسرے اورآخری عشرے کی ابتداہوتے ہی لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

کراچی سمیت ملک کی لاکھوں مساجد میں ہزاروں مسلمان نماز عصر کے بعد اعتکاف کرلیا ہے،اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کیے جاتے ہیں جب کہ عام طور پر معتکفین کی سحر و افطاری کا ذمہ ان کے اہلخانہ کا ہوتا ہے۔

آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے جب کہ معتکفین بھی خصوصی طور پرعبادت کا اہتمام کریں گے۔

اسی طرح فیضان مدینہ کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے تربیتی سنت اعتکاف کا آغاز ہوچکا ہے جس میں کم و بیش7 ہزار سے زائد عاشقان رسول معتکف موجود ہیں جبکہ حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں قائم مدنی مراکز میں بھی دس دن کا سنت اعتکاف کیا جارہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں