ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں زیر تعمیر دیوار منہدم‘ متعدد مزدور ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں زیر تعمیر دیوار منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد مزدور ہلاک ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق حادثہ گروگرام شہر میں پیش آیا جہاں سگنیچر گلوبل سوسائٹی میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک زیر تعمیر دیوار منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 12 سے 15 مزدور ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری مدد کو پہنچ گئیں اور ہیوی مشینری کی مدد سے ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ مذکورہ حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے 7 مزدوروں کی موت کی تصدیق کی گئی جبکہ 4 مزدوروں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ زمین اندر دھنسنے کی وجہ سے دیوار گری ہے۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں