ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع ، سندھ میں آج عام تعطیل

سندھ حکومت نے یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع کے موقع پر آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یوم القدس کے سلسلے میں کراچی کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آج دوپہر 12 بجے سے شہر کی مختلف اہم سڑکیں بند کر دی جائیں گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بوٹ بیسن سے جناح برج اور مائی کلاچی آنے جانے والی دونوں سڑکیں بند رہیں گی، جبکہ پی آئی ڈی سی سے جناح برج اور ایم ٹی خان روڈ جانے والے دونوں ٹریک بھی بند ہوں گے۔ بوٹ بیسن سے مائی کلاچی کی جانب جانے والی ٹریفک کو یوٹرن دے کر واپس بھیجا جائے گا۔

اس کے علاوہ پی آئی ڈی سی سے جناح برج آنے والی ٹریفک کو کھجور چوک کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے بھی آج تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں