ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سفارتخانے کا تمام ویزا اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: امریکی سفارت خانے نے 20 مارچ تک تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو معمول اور ہنگامی نوعیت کی قونصلر خدمات کی فراہمی جاری رہے گی۔

سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن درخواست گزاروں کی ویزا اپائنٹمنٹ متاثر ہوئی ہیں، انہیں نئی تاریخ مقرر کرنے کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار امریکی ویزا سروسز کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی اپنی اپائنٹمنٹ کی موجودہ صورتحال معلوم کر سکتے ہیں۔

سفارت خانے کے مطابق ویزا اپائمنٹ کی منسوخی کے باوجود امریکی شہریوں کے لیے معمول اور ہنگامی قونصلر معاونت کی فراہمی جاری رہے گی۔

ان قونصلیٹس میں خدمات کب بحال ہوں گی، اس حوالے سے فی الحال کوئی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں