ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی: یورپی رہنماؤں کی امریکا پر کڑی تنقید

روسی تیل پر  پابندیوں میں نرمی کے بعد  امریکا کو  یورپی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے روس کو جنگ کیلئے مزید مالی وسائل مل سکتے ہیں لہٰذا روس پر دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے، فرانس اور یوکرینی صدر نے بھی امریکی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

ادھر جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ غلط ہے، جرمن چانسلر نے ایران کے خلاف جنگ پر امریکی صدرٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے پاس خلیج فارس میں جنگ ختم کرنے کی واضح حکمت عملی نہیں ہے، ایران جنگ نے جرمنی کی توانائی کی قیمتوں پر شدید اثر ڈالا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ‏امریکانےکئی ماہ تک بھارت کو روس سے تیل نہ خریدنے پرمجبورکیا مگر 2 ہفتوں کی جنگ کے بعدامریکا دنیا سے اسی روسی تیل خریدنے کی بھیک مانگ رہا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ یورپ کوخام خیالی تھی کہ اسے روس کے خلاف امریکی حمایت مل جائےگی، یہ افسوسناک ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں