ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغداد: وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، 10 امریکی فوجی ہلاک

عراقی مزاحمتی تنظیم نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کردیا۔

عالمی میڈیا تفصیلات میں روسی ٹی وی کے مطابق حملے میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کےبعد آگ بھڑک اٹھی اور ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں، عراقی مزاحمتی تنظیم نے گزشتہ روز بھی وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی تھی۔

دوسری جانب ایران کی خلیجی ممالک پر حملوں کی نئی لہر شروع ہوگئی۔ دبئی اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملے ہوئے ہیں۔

کویتی وزارت دفاع کے مطابق ایئرپورٹ کے ریڈار کو نقصان پہنچا۔ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، پانچ ڈرونز تباہ کردیے گئے، کویت میں اطالوی فوج کے اڈے پر بھی ڈرون حملہ ہوا، کوئی نقصان نہیں ہوا، عرب میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ ہوا، جس میں امریکی سفارتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے سے آگ بھڑک اٹھی، دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون نے ایئرپورٹ پر آئل ٹینکر کو ہٹ کیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

اماراتی وزارت دفاع نے بتایا کہ اتوار کو چار بیلسٹک میزائل اور 6 ڈرونز کو روکا، 28 فروری سے اب تک 298 بیلسٹک، 15 کروز میزائل اور ایک ہزار 600 ڈرونز حملوں کو ناکام بنایا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں