ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید کے چاند کا اعلان جلد کیا جائے، شہری منفرد درخواست لے کر عدالت پہنچ گیا

اسلام آباد : شہری  منفرد درخواست لے کر ہائی کورٹ پہنچ گیا، عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کی استدعا ۔

اسلام آباد میں ایک شہری نے عید کے چاند کے اعلان میں تاخیر کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ایک منفرد درخواست دائر کر دی ہے، عبد اللہ شفیق جان نے ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی اکثر چاند نظر آنے کے اعلان میں تاخیر کرتی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر آنے کے فوراً بعد اعلان کرنے کی ہدایت جاری کی جائے۔

درخواست گزار کے مطابق اعلان میں تاخیر کے باعث بعض لوگ پہلے ہی تراویح ادا کر لیتے ہیں، جبکہ رات گئے چاند کا اعلان ہونے سے مارکیٹوں میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انتظامیہ کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ عید کی خریداری سے متعلق دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹیں بند رکھنے کا حکم دیا جائے اور رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر آنے کے فوراً بعد اعلان کرنے کی ہدایت جاری کی جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں