ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پہلا پاکستانی جہاز ’ایم ٹی کراچی‘ ملکی حدود میں داخل


کراچی:

آبنائے ہرمز سے گزر کر آنے والا پہلا پاکستانی بحری جہاز ایم ٹی کراچی خلیج عمان سے بحیرہ عرب میں داخل ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہو چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز 18 مارچ کو کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔

ایم ٹی کراچی میں 8 کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے اور اسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایم ٹی کراچی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی سمندری حدود استعمال کیں جب کہ پاکستان نیوی نے جہاز کو مکمل سمندری تحفظ فراہم کیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایم ٹی کراچی میں لدے ہوئے خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں