ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا وزیر اعلیٰ ہاؤس میں معلومات لیک ہونے کے بعد 80 اہلکاروں کا تبادلہ کردیا گیا

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے حساس معلومات کے لیک ہونے کے معاملے کے بعد سی ایم ہاؤس کے 80 اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 53 اہلکار اسپیشل برانچ اور 27 اہلکار ایف آر پی سے تبدیل کیے گئے، جبکہ پولیس لائن اور سیکیورٹی یونٹ سے نئے اہلکار سی ایم ہاؤس میں تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ عید سے قبل ٹرانسفر کیے جانے والے اہلکاروں کو الاؤنس سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام ہاؤس میں سیکورٹی اور معلومات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں