ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاروق ستار کا وزیراعظم سے گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وہ وزیر اعظم سے ملاقات میں اپنے تحفظات پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیے بغیر یہ فیصلہ کیا گیا، جبکہ پارٹی کی کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کے پاس ہی رہے۔

امین الحق نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناقص حکمرانی کے باعث ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

ادھر فاروق ستار نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے زور دیا کہ وزیراعظم اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور کامران ٹیسوری کو دوبارہ گورنر کے منصب پر بحال کیا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں