ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی،پولیس مقابلہ،جعفرایکسپریس حملےکاماسٹرمائنڈ ہلاک

کراچی:کائونٹر ٹیررزم ڈپارمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے اہم کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ شہر قائد میں ایک بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ بھی ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون ملیر میں کی گئی، جہاں 17 فروری کو گرفتار دہشتگردوں سے حاصل ہونے والی خفیہ معلومات کی بنیاد پر ان کا محاصرہ کیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے تین کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ چوتھے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

انٹیلی جنس بنیادوں پر تحقیقات کے بعد ایک اہم دہشتگرد کی شناخت سہیل بلوچ عرف گرک کے نام سے ہوئی جو بی ایل اے کا اہم کمانڈر تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سہیل بلوچ عرف گرک ”فتنہ الہندوستان“ کا بدنام دہشتگرد تھا، جو پہلے بلوچ لبریشن فرنٹ سے وابستہ رہا اور بعد ازاں 2022 میں بی ایل اے میں شامل ہوا۔

ہلاک دہشت گرد سہیل بلوچ جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے، وہ تنظیم میں بطور اہم کمانڈر سرگرم تھا اور متعدد بڑی دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا۔

حکام نے بتایا کہ سہیل بلوچ دہشتگردوں کو اسلحہ اور لاجسٹک معاونت فراہم کرنے کا ذمہ دار تھا اور پنجگور کے ڈپٹی کمشنر کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں