ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطرنے ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

دوحہ: قطر اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں دوحہ حکومت نے سخت سفارتی اقدام کرتے ہوئے ایرانی سفارتخانے کے سیکیورٹی اور عسکری اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق دوحہ میں تعینات ایرانی سفارتخانے کے ان دونوں اعلیٰ عہدیداروں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب قطر نے اپنے تیل کے ذخائر پر ایرانی حملوں کا الزام عائد کیا۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں توانائی کے تحفظ سے متعلق خدشات مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں