ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنجاوی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف کی فضا پیدا کر دی، ضلع سنجاوی اور اس کے نواحی علاقوں میں آنے والے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات کا رخ کیا۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اچانک محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب اس سے قبل بھی بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونواح میں زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلو میٹر بتائی گئی، جو نسبتاً کم گہرائی کے باعث سطح پر زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق بلوچستان کا خطہ ارضیاتی طور پر حساس علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے آتے رہتے ہیں، تاہم حالیہ جھٹکوں میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہ ملنا ایک اطمینان بخش امر ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں