ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی، اپنی حفاظت جاری رکھیں گےِ، ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے جواب میں دفاعی اقدامات جاری ہیں اور جب تک ضرورت ہوگی اپنی حفاظت کرتے رہیں گے۔

جاپانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی کارروائیاں غیر قانونی، بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت ہیں،ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھا جب ان پر حملہ کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ محض جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ ضروری ہے،ایران ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں کرے گا جس میں مستقبل میں دوبارہ کشیدگی پیدا ہونے سے روکنے کی ضمانت شامل نہ ہو۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند نہیں کی گئی بلکہ صرف ان ممالک کے جہازوں کے لیے محدود ہے جو ایران کے خلاف کارروائیوں میں شامل ہیں جبکہ دیگر ممالک کے لیے گزرگاہ کھلی ہے اور ایران رابطہ کرنے والے ممالک کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں