ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کی پرنس سلطان ایئربیس کو ہدف بنایا گیا ہے: ایران

ایران اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک تازہ پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایرانی عسکری قیادت کی جانب سے سعودی عرب میں واقع ایک اہم فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایران کے ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں قائم پرنس سلطان ائیر بیس کو ہدف بنایا گیا، جسے انہوں نے امریکا کی عسکری سرگرمیوں کا ایک مرکزی مرکز قرار دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران بیلسٹک میزائل کے ذریعے مبینہ طور پر امریکی نگرانی اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کو نشانہ بنایا گیا

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل کی جانب سے ایران کے بجلی کے نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کا جواب اسی نوعیت کے اقدامات کے ذریعے دیا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب اسی سطح پر دینے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اگر ایران کے پاور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو نہ صرف اسرائیل کے بجلی گھروں بلکہ ان تمام تنصیبات کو بھی ہدف بنایا جائے گا جو امریکی فوجی اڈوں کو بجلی فراہم کرتی ہیں۔ اس بیان کو خطے میں جاری تناؤ کے تناظر میں ایک سنگین دھمکی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں