ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر ضلع ٹانک میں کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ ریجن نے معتبر اور قابل عمل انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شیخ اوتار کی حدود تھانہ گومل ضلع ٹانک میں ایک اہم کارروائی کی جس کا مقصد علاقے میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کا فوری خاتمہ اورعوام کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔

آپریشن کے دوران سامنا ہونے پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا جبکہ فائرنگ تھم جانے کے بعد دوران سرچ آپریشن ٹی ٹی پی مشتاق گروپ کے دوانتہائی مطلوب دہشت گرد امداد اللّٰہ اورتوقیر ہلاک پائے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے دو کلاشنکوفیں، 6 میگزین، کارتوس اور2 بینڈولیئرز برآمد ہوئے۔

مزید بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد اس کےعلاوہ ڈیرہ ٹانک روڈ پر پولیس موبائل پرحملے، ٹانک روڈ پر ججز کانوائے پر حملے سمیت ہیڈ کانسٹیبل عزیز کی ٹارگٹ کلنگ اور کانسٹیبل ریحان کے اغوا اورشہادت میں بھی ملوث رہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں