ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرق وسطیٰ کشیدگی: مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ایک اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

یہ دورہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر پہنچے۔

اس سے قبل مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے آج نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقاتیں کیں۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیے آج پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس متوقع ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں