ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی حملے میں شہید پاکستانی شہری کی میت ایران سے روانہ، آج پاکستان پہنچے گی

کراچی: ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہری یاسر کی میت وطن روانہ کر دی گئی ہے، جو آج ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو ایران کے شہر بندر عباس پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے مرچنٹ نیوی کے ملازم یاسر شہید ہو گئے تھے، جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک اور ساتھی زخمی ہو گیا تھا۔ واقعے کے بعد یاسر کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ ان کی میت کو جلد از جلد پاکستان منتقل کیا جائے۔

حکومتی کوششوں کے بعد یاسر کا جسد خاکی اب پاکستان روانہ کر دیا گیا ہے۔ اہل خانہ اور عزیز و اقارب اپنے پیارے کی آخری رسومات کے لیے منتظر ہیں، جو آج ادا کی جائیں گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں