ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کا یورپی یونین کے دفاعی فنڈ میں شمولیت کا فیصلہ

لندن: برطانیہ کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق یورپی یونین کے دفاعی صلاحیت میں اضافے کے منصوبوں میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ تھنک ٹینک سے مشاورت کے بعد یورپی ڈیفنس فنڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے وزرا کے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ یورپی ڈیفنس فنڈ ایک ایسا مالیاتی پروگرام ہے، جس کے تحت یورپی یونین مشترکہ دفاعی تحقیق اور فوجی ٹیکنالوجی کی تیاری کے منصوبوں کے لیے فنڈ فراہم کرتی ہے۔
مذکورہ منصوبے میں شمولیت کا مقصد مشترکہ طور پر جدید دفاعی نظام، ہتھیار، سائبر سیکورٹی، ڈرونز اور دیگر فوجی صلاحیتوں میں مہارت حاصل کرنا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ ماہرین کے مطابق بریگزٹ کے باوجود جغرافیائی حالات ایک جیسے ہونے سے برطانیہ اب بھی یورپ کے قریب ہے۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں